وزیراعظم عمران خان اس وقت تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں موجود ہیں


وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈ آف اسٹیٹ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ تجارت،سرمایہ کاری، روابط کےفروغ کیلئےشنگھائی تعاون تنظیم اہم پلیٹ فارم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی پرتاجک صدرکےمشکورہیں ،اس اجلاس میں شرکت میرے لئےباعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کوکئی چیلنجز درپیش ہیں ، افغانستان کامسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ جنگ زدہ ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا، پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں، افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے، افغانستان کو انسانی بحران، خوراک، بنیادی اشیا و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوبا کے باعث پوری دنیاکی معیشتیں متاثرہوئیں، اس وقت ماحولیاتی تبدیلی دوسرا بڑا چیلنج ہے ، دنیا کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ ہم نےبہترماحول کےفروغ کیلئے شجرکاری مہم شروع کی۔ ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا، شجرکاری مہم کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اورازبکستان کے درمیان سیاسی تعلقات اور تجارت میں اضافے کی اہمیت پرزوردیاہے۔دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ازبک صدر Shavkat Mirziyoyev سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدے اور تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کثیرجہتی روابط کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے وزیراعظم نے افغانستان کے راستے دونوں ملکوں کے د رمیان ریلوے منصوبے کے لئے مکمل حمایت کااعادہ کیا اور اس کے جلد آغاز کے لئے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے پُرامن ،مستحکم اورخوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگرکیا۔عمران خان نے افغانستان میں فوری انسانی ضروریات کی فراہمی اوراقتصادی صورتحال میں استحکام کے لئے عالمی برادری کی جانب سے جنگ زدہ ملک کے ساتھ بھرپورتعاون کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل