اس سے قبل احمد مسعود نے امریکی اخبار کو بھیجے گئے مضمون میں امریکہ سے طالبان کے خلاف لڑائی میں مدد کی درخواست کی تھی


نیویارک : امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی مزاحمتی محاذ افغانستان ( این آر ایف اے ) کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لےی ایک امریکی لابنگ گروپ کواستعمال کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نےا مریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ سٹرائیک کو ہائر کیا ہے ۔ یہ لابنگ فرم کام مفت میں کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پنج شیر پر طالبان کا قبضہ: احمد مسعود اور امراللہ صالح فرار
احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکہ اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے کو روکنا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں : طالبان کا وادی پنج شیر پر قبضے کا دعویٰ، احمد مسعود کی افغان شہریوں سے بغاوت کی اپیل
خیال رہے کہ اس سے قبل احمد مسعود نے امریکی اخبار کو بھیجے گئے مضمون میں امریکہ سے طالبان کے خلاف لڑائی میں مدد کی درخواست کی تھی ۔
احمد مسعود افغانستان کے آخری مزاحمتی گڑھ پنجشیر میں طالبان کا قبضہ روکنے کے لیے پر عزم تھے تاہم گزشتہ دنوں طالبان نے پنجشیر پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے ۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل




