Advertisement
تفریح

بھارتی ماڈل منوج پٹیل کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

منوج پٹیل نے 2016 میں بہترین "مسٹر انڈیا "  کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 17th 2021, 4:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ماڈل منوج پٹیل کی خودکشی کی کوشش،  حالت  تشویشناک

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ماڈل  و ایتھلیٹ منوج پٹیل نے خودکشی کی کوشش کی  جس کے بعد اُنہیں  تشویشناک حالت میں ہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے ۔ افسوس ناک واقعہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب پیش آیا، جب  منوج نے خودکشی کی غرض سے نیند کی درجنوں گولیاں کھا لیں تاہم گھر والوں نے انہیں فوری اسپتال  پہنچایا ۔  ڈاکٹرز کے مطابق منوج کی حالت تشویش ناک ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ساحل خان کی جانب سے ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر بدنامی کے خوف سے منوج نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ہے ۔ اس سے قبل 29 سالہ ماڈل منوج نے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں اداکار ساحل خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ساحل خان نے انہیں سوشل میڈیا پر بدنام کیا ہے۔ درخواست میں منوج کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس فوری طور پر ساحل خان کے خلاف کارروائی کرے۔  منوج کی خودکشی کی کوشش کے بعد اُن کے مینجر نے اداکار ساحل خان کے خلاف فوری مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست  دی  تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل منوج سے پوچھ گچھ کے بعد ہی مقدمہ درج ہوگا۔

خیال رہے کہ منوج پٹیل نے 2016 میں بہترین اسپورٹس فزیک کا "مسٹر انڈیا "  کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔  

 

Advertisement
Advertisement