Advertisement
تفریح

پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال کی طبعیت اچانک خراب،وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈاکٹرز نے اگلے چھتیس گھنٹے انتہائی  اہم قرار دے دئیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 17 2021، 10:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال کی طبعیت اچانک خراب،وینٹی لیٹر پر منتقل

تفصیلات کے  مطابق پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ہے، ستر اور اسی کی دہائی  میں فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والے سینئر فنکار طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم ہیں۔ وہ بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹرپرہیں ڈاکٹرز کے مطابق طلعت اقبال کے لیے آئندہ چوبیس سے چھتیس  گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

 چند ہفتے پہلے ان کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت  روز بروز خراب ہو رہی تھی۔

طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے مقامی میڈیا کو  بتایا کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ وہ کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ایک گولی ان کی سانس کی نالی میں  اٹک گئی جس سے انکی حالت بگڑ گئی۔ 

خیال   رہے کہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے تھے،انہوں نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

Advertisement