نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمعہ کو تھریٹ الرٹ کا علم ہوا، اچانک حالات بدلنے پر واپسی کا فیصلہ کیا،بہترین انتظامات پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے دبئی پہنچ کر بیان دیا کہ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر مطمئن تھے، اسی وجہ سے ٹیم بھیجی گئی۔ جمعہ کو تھریٹ الرٹ کا علم ہوا جس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ہم منصب اور کرکٹ بورڈ حکام کے ٹیلی فونک رابطوں کے باوجود حکومتی حکام کی مشاورت سے ٹیم واپس گئی۔ کہتے ہیں کہ حالات بدلنے پر مشکل ترین فیصلوں کے باجود پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بہترین انتظامات شکرگذار ہیں۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ پاکستان کیساتھ سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرکے واپس روانہ ہو گئی تھی جس کے بعد قومی اور غیر ملکی کرکٹرز نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے معاملے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں لے جانے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، قانونی مشاورت اور کیس کو بھرپور انداز سے پیش کرنے کی تیاری جاری ہے، آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی چئیر مین معاملات کے حوالے سے آواز بلند کریں گے۔
پی سی بی کو نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر سری لنکا حملہ میں ہونے والے نقصان کی طرح سامنا ہو سکتا ہے، پاکستان میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم تمام انتظامات سے مطمئن تھی، پی سی بی آئندہ چند روز میں نقصان کا تخمینہ پبلک کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل