جی این این سوشل

پاکستان

بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا

باباگورو نانک کے زیر کاشت اراضی سے حاصل ہوے والی گیہوں اور دیگر اجناس سے لنگر تیار کیا جارہاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس موقع پر کورونا وبا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے ۔ 
اس موقع پر کورونا وبا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے ۔ 

لاہور : کرتارپور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 

تین روزہ تقریبات 20 ستمبر سے لیکر 23 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔ جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آئے ہیں ۔ 

تقریبات کے موقع پر گورو دوارہ کرتار پور صاحب کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے ۔  جبکہ یاتریوں کے قیام کے لیے خوبصورت پلنگ اور آرام دہ بستر لگا دیے گئے ہیں ۔ 

باباگورو نانک کے زیر کاشت اراضی سے حاصل ہوے والی گیہوں اور دیگر اجناس سے لنگر تیار کیا جارہاہے ۔ قیام کے دوران یاتریوں کی تواضع کے لیے کڑی پکوڑے ، مکس سبزیاں ، اچار ، سلاد ، چائے مشروبات پیش کیے جائیں گے ۔ 

اس موقع پر کورونا وبا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے ۔ 

ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری اصطلاحات میں اور پمارے نظام میں  ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہے ، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئی سم کے اجرا پر کسی بھی شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مرد حضرات کے نام پر نکالی جانے واکی سمز خواتین استعمال کرتیں ہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔ 

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کا جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ پرواز حجاز مقدس پہنچائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے  کا  جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

 پاکستان ائیر لائن پی آئی اے نے جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان کردیا ۔ 

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی جو شروع کیا جائےگا جو کہ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ 

پہلے روز کراچی سے 2 پروازوں سے 330 عازمینِ حج، لاہور سے 3 پروازوں سے 670 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔

ملتان سے پہلے روز 2 پروازوں سے 329 عازمینِ حج، سیالکوٹ سے 1 پرواز سے 151 عازمین ِمدینہ منورہ پہنچیں گے۔

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ  174 پروازوں کے  حجاز مقدس پہنچائے گی ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll