Advertisement

 پاکستان ٹیم کو جاگنا ہوگا اور دنیا کی بہترین ٹیم بن کر دکھانا ہوگا : رمیز راجہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 21 2021، 2:40 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان ٹیم کو جاگنا ہوگا اور دنیا کی بہترین ٹیم بن کر دکھانا ہوگا : رمیز راجہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے  لکھا ہے کہ  انگلینڈ کرکٹ بورڈ  نے بھی مایوس کردیا،  انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید لکھا کہ  جب پاکستان کو کرکٹ کی بحالی کی سخت ضرورت تھی اس وقت ایسا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے،  اس طرح کے واقعہ سے پاکستان ٹیم کو جاگنا ہوگا اور دنیا کی بہترین ٹیم بن کر دکھانا ہوگا، دنیا کی بہترین ٹیم بن گئے تو کھیلنے کے لیئے ٹیموں کی لائن لگ جائے گی۔

قبل ازیں  انگلینڈ کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان ختم کر نے کا اعلان کیا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا  بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement