Advertisement

بائیڈن انتظامیہ نے نومبر سےمکمل ویکسینیٹڈ غیرملکیوں کو امریکہ آنے کی اجازت دیدی

امریکہ نے تقریباً دو سال بعد سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 21st 2021, 3:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بائیڈن انتظامیہ نے نومبر سےمکمل ویکسینیٹڈ غیرملکیوں کو امریکہ آنے کی اجازت دیدی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بائیڈن انتظامیہ نےامریکہ داخلے کیلئے  کورونا ویکسی نیشن  کروانا لازمی قراردیاہے۔ کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والےچین، برطانیہ، یورپ اور برازیل سمیت دیگرممالک کے شہری نومبر سے امریکہ کا سفر کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہےکہ نومبر کے آغاز سےغیرملکیوں کو امریکہ آنے کی اجازت ہوگی، تاہم ان کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونی چاہیے۔

امریکہ آنے سے تین روز قبل کورونا ٹیسٹ  بھی کروانا ہوگا۔طیارے میں سوار ہونے سے قبل  کورونا ویکسی نیشن  مکمل ہونے کا ثبوت اورمنفی کورونا رپورٹ دکھانا  لازمی ہوگا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہارکیاہے۔

واضح رہے کہ  امریکا نے   چندیورپی ممالک ، ایران اور چین  سے آنے والے غیر ملکیوں پر  ایک سال سے زائد عرصے کے لیے سفر ی پابندی عائد کر رکھی تھی۔

Advertisement