جی این این سوشل

دنیا

امریکی ریاست ورجینیا کے سکول میں فائرنگ 2 طالبعلم زخمی

خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جائے وقوع سے فرار ہونے کے بعد دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس کے علاوہ پولیس نے شہر کے دیگر سکولوں میں مزید شوٹرز کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے
اس کے علاوہ پولیس نے شہر کے دیگر سکولوں میں مزید شوٹرز کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے

ورجینا: امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیورپورٹ نیوز کے سکول میں فائرنگ دو طالبعلم زخمی ہوگئے ۔ 

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیو پورنیوز کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ سے دو 17 سالہ طالبعلم زخمی ہوگئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ ، پانچ افراد ہلاک

خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جائے وقوع سے فرار ہونے کے بعد دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 

اس کے علاوہ پولیس نے شہر کے دیگر سکولوں میں مزید شوٹرز کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے ۔

دنیا

غزہ میں اجتماعی قبریں ، لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں، اقوام متحدہ

یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اجتماعی قبریں ، لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قبروں کے بارے میں پریشان کن رپورٹس سامنے آرہی ہیں جن میں فلسطینی شہریوں کی لاشیں کے مبینہ طور پر برہنہ حالت میں اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے ہیں، جس سے محصور غزہ میں جاری اسرائیل کی جارحیت کے دوران ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں گہری تشویش کی تجدید ہوتی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر)نے گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں بتائی ۔
اجتماعی قبریں شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال اور جنوبی علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال میں دریافت ہوئیں جو اسرائیلی فوج کے محاصرے اور جنگی کارروائیوں ہدف رہے ہیں۔ نصر ہسپتال سے مجموعی طور پر 283 لاشیں ملی ہیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں میں پائی گئی لاشیں بے لباس تھیں یا ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال گزشتہ ہفتے کے آخر میں وسطی غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر ہسپتال اور شمال میں الشفا ہسپتال میں زیر زمین دبی اور کچرے سے ڈھکی سینکڑوں لاشوں کی بازیافت کے بعد سامنے آئی، ناصر ہسپتال میں کل 283 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 42 کی شناخت ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں مبینہ طور پر بوڑھے، خواتین اور زخمی شامل تھے جبکہ دیگر افراد کے ہاتھ بندھےاور ان کے کپڑے اتار دیے گئے تھے۔ غزہ میں صحت کے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے شمداسانی نے کہا کہ الشفا ہسپتال سے مزید لاشیں ملی ہیں۔ 
شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے سے قبل یہ بڑا ہیلتھ کمپلیکس انکلیو کی اہم تر طبی سہولت تھی، یہ کمپلیکس اسرائیلی فوجی مداخلت کا مرکز تھا جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے اندر مبینہ طور پر عسکریت پسند کام کر رہے ہیں جو اس ماہ کے شروع میں ختم ہوا۔ دو ہفتوں کی شدید جھڑپوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے اس جگہ کا جائزہ لیا اور 5 اپریل کو اس بات کی تصدیق کی کہ الشفاء ایک خالی خول تھا جس میں زیادہ تر سامان راکھ ہو گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے صحن میں دو قبروں میں 30 فلسطینیوں کی لاشیں دفن تھیں جن میں سے کچھ ایمرجنسی بلڈنگ اور باقی ڈائیلاسز بلڈنگ کے سامنے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ الشفا کے ان مقامات سے اب 12 فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم باقی افراد کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ،ایسی اطلاعات ہیں کہ ان لاشوں میں سے کچھ کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد

کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا۔

شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے۔

یاسمین راشد  نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

 یاسمین راشد نے لکھا کہ  اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ،ن لیگ کو مجبورا اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی۔

 انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان  کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے ،ا نہوں نے پہلے ہی تیاریاں  کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب اعتراط پھر رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیروکریسی  شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ  اور نہ بیرون ملک میں رہی۔

 یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دلائل دینے کے کچھ وقت چاہیے جس کو منظور کرتے ہوئیے انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے، عدالت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام پر مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن اور پولیس وکیل کاظم عدالت بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آرمیں لکھا بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی صاحب بتائیں یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے ؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟
مدعی کے وکیل نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے، یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔وقوعہ پولی کلینک ہسپتال میں ہوا ہے۔
بعدازاں  عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll