Advertisement
ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ کا 2 اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 متعارف

کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل سرفیس ڈو 2 متعارف کرا دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 23rd 2021, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مائیکرو سافٹ کا 2 اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 متعارف

نیویارک : مائیکرو سافٹ  نے 2 اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 متعارف  کروادیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے کئی برس بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون سرفیس ڈو کی شکل میں 2019 متعارف کرایا تھا جو کہ ایک ڈبل اسکرین فون تھا۔ یہ مائیکرو سافٹ کا وہ فون تھا جس میں ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا اور اسے 2020 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ اب کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل سرفیس ڈو 2 متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے سرفیس ایونٹ کے دوران نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 پیش کیا گیا جو 2 اسکرینوں کے ساتھ ہے اور اس میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کافی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔تفصیل کے مطابق  کیمروں، بڑی اسکرینز، سافٹ ویئر اور ان تمام خامیوں کو بہتر بنایا گیا ہے جو سابقہ ماڈل کا حصہ تھیں۔ فون کی ڈوئل اسکرین پر 2 ایپس کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈیوائس کو بھی پتلا کیا گیا ہے۔سرفیس ڈو 2 میں کواکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ موجود ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 4449 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔سرفیس ڈو کیمرے سیٹ اپ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی لیے کمپنی نے کیمروں کا اضافہ کیا ہے۔ اب بیک پر وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور 2 ایکس ٹیلی فوٹو کیمروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وائیڈ اینگل کیمرا 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل پی ڈی اے ایف سنسر سے لیس ہے جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

اس نئے فون میں ایک اسکرین 5.8 انچ اور دوسری 8.3 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہے جبکہ دونوں اسکرینز میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز رکھا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق فون میں ایک نیا ساؤنڈ سسٹم موجود ہے جو اسٹیریو ساؤنڈ فراہم کرتا ہے جبکہ سرفیس پین کو مقناطیسی انداز سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ سرفیس ڈو 2 پری آرڈر میں دستیاب ہے اور صارفین کو 21 اکتوبر تک مل سکے گا۔

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 15 سو ڈالرز  یعنی 2 لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 16 سو ڈالرز  یعنی 2 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کا ہوگا۔ جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 18 سو ڈالرز  یعنی 3 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 4 hours ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 6 hours ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 hours ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • 2 days ago
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • 2 days ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 6 hours ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 hours ago
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • a day ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 hours ago
Advertisement