جی این این سوشل

دنیا

افغان حکومت نے داڑھی منڈوانے اور خواتین کے فون استعمال پر پابندی سے متعلق خبروں کی ترید کر دی

کابل : افغان طالبان کی جانب سے ملک میں  داڑھی مونڈھنے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگانے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

In photo : Afghan girls using phone
In photo : Afghan girls using phone

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت ثقافت اور اطلاعات کے عہدیداروں نے حالیہ خبروں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ داڑھی کی لمبائی اور مختلف صوبوں میں خواتین کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی طالبان کی سرکاری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

طالبان عہدیداران کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب مبینہ طور پر افغانستان کے صوبوں کاپیسا، ہلمند اور تخار میں ایک خط حجاموں کو دیا گیا جس میں داڑھی تراشنے اور خواتین کے اسمارٹ فونز  پر  پابندی سے متعلق ہدایات درج تھیں۔

''جو کچھ سوشل میڈیا پر ہے وہ وزارت کی طرف سے نہیں ہے''

وزارت ثقافت اور اطلاعات میں ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بیان سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہے وہ وزارت کی طرف سے نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

تجارت

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت صارفین کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے انرجی مکس میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

ایک نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چین کی مد د سے پاکستان میں سولر پینلز تیار کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ لاگت میں کمی کی جاسکے۔

نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ ٹرسٹ کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام فریقوں کی مشاورت سے پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس اراضی میں سے ایک ہزار چار سو سینتالیس ایکڑ پر غیر قانونی بستیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز قابضین سے قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

ملاقات میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کی کارکردگی اور حکمتِ عملی پر بھی بات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احتجاج کی حدود متعین کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تحریک انصاف کے بانی سے ورکرز کنونشنز کے انعقاد سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی۔ اس حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll