جی این این سوشل

علاقائی

مانسہرہ : کنویں میں گرنے سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ کے علاقے کوہستان کالونی میں کنویں میں گرنے سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

IN PHOTO : WELL
IN PHOTO : WELL

ریسکیو کے مطابق مانسہرہ کے مضافاتی علاقے کوہستان کالونی میں 8 سالہ بچی عالیہ کنویں سے پانی نکالتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے کنویں کے اندر جاگری جسے بچانے کی کوشش میں اجمل نامی رشتہ دار بھی کنویں میں گرکر ڈوب گیا۔ 

اہلخانہ کی چیخ وپکار سن کر حمیداللہ نامی پڑوسی نے دونوں کو نکالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی کنویں میں گرگیا۔

مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاشیں کنویں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیں۔

پاکستان

امریکا کی طرف سے فلسطین کی رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی طرف سے فلسطین کی  رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ رات ہونے والی بحث کے نتیجے، اتفاق رائے تک نہ پہنچنے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکنیت کی سفارش کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ 75 سال سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا اور یہ ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 4 جون 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد و خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست میں رہنے کا موروثی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ایران کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد ایران کے کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ صفہان میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور زمین پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں جوہری تنصیبات کی تمام سائیٹس محفوظ ہیں۔

ایرانی ہوائی اڈوں اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے مطابق ایران نے تہران، اصفہان اور شیراز کے ہوائی اڈوں سمیت متعدد علاقوں میں پروازیں معطل کر دی ہیں۔اصفہان اسٹریٹجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔

ایران کے نیشنل سائبر اسپیس سنٹر کے ترجمان حسین دلیرین نے ایکس پر کہا کہ ملک کے فضائی دفاع نے تین ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے، ابھی تک میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔  یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کےدو جنرلز سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll