لاہور : ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

.jpg&w=3840&q=75)
جی این این کے مطابق وسیم خان کا استعفی آج گورننگ بورڈ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔
فروری 2019 میں وسیم خان نے مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ وسیم خان کے پی سی بی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونی تھی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔ ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔
وسیم احمد خان 1995سے 2001 تک واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔ وہ دنیا کے 10 بہترین بزنس اسکولوں میں سے ایک ’واروک بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور خود انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
وسیم خان نے 58 فرسٹ کلاس میچوں میں 5 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 835 رنز بنائے جس میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 181 رنز تھا۔
انہیں 2013 میں انگلش کرکٹ میں اعلیٰ خدمات پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایم بی ای ایوارڈ (آرڈر آف برٹش ایمپائر) سے نوازا گیا تھا اور اس کے 2 سال بعد انہیں لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا اور وہ انہوں نے وہاں ایک کامیاب دور گزارا۔
2005 میں انہیں 50 ملین ڈالر لاگت کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبے کی قیادت سونپی گئی جسے انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11ہزار اسکولوں کے 25 لاکھ بچوں کے لیے کام کرنا تھا۔ وہ اسپورٹس انگلینڈ کے بورڈ میں بھی شامل ہیں جو برطانیہ کے 55 کھیلوں کے لیے پالیسی سازی کرتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ پرنس ٹرسٹ کرکٹ گروپ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
وسیم خان نے 7 سال تک انگلش کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن اور انٹیگریٹی یونٹ کے لیے بھی خدمات انجام دیں اور حال ہی میں انہیں انگلش کرکٹ بورڈ نے ایک ورکنگ گروپ کی ذمے داری سونپی تھی جسے 2020 کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرنی تھیں۔
اس کے علاوہ وسیم خان کی کتاب کو 2006 میں وزڈن نے سال کی بہترین کتاب قرار دیا تھا۔
خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- 6 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 9 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- ایک دن قبل





