جی این این سوشل

پاکستان

چیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، کابینہ نے نیب آرڈیننس کے مسودے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، کابینہ نے نیب آرڈیننس کے مسودے کی منظوری دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے نیب آرڈیننس کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ   وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دی جائےگی۔ آرڈیننس میں چئیرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار طے کیا جائے گا،  وزرا پرمشتمل کمیٹی نے مسودہ تیار کیا۔ آرڈیننس  میں ایک سے زائد ترامیم کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق   کابینہ نے ساتویں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کرلیں۔ پاک فوج کی تعیناتی ہو گی۔ آئندہ الیکشن بھی  نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے۔

گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ  چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہورہی ہے ۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیس  کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll