حیدر آباد: ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ، نیپرا نے حیسکو پر جرمانہ عائد کر دیا
نیپرا نے حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوے تھے۔ نیپرا نے حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، نیپرا کا کہنا ہے کہ 10 اموات میں 1 حیسکوکا ملازم جبکہ 9 عام لوگ تھے۔
نیپر اکے مطابق اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 3 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کیے، تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا، تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی،اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا، اتھارٹی نے حیسکوکوسوگوارخاندانوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 35 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، اتھارٹی نے زخمی شہریوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 7 لاکھ 50 ہزارفی کس معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 10 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago







