اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اورنالائق ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی۔


تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ملی ہے،تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی،دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جرات ہورہی ہے کہ وہ ملک کو شفاف انتخابات کا قانون دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی تاریخ میں کئی اکتوبر اور کئی جولائی آئے، اس حوالے سے ہماری قوم سخت جان ہے،بارہ اکتوبر، ملک میں آئین کی حکمرانی اور منتخب حکومت کو تسلیم نہ کرنا کیسے ملک سے وفاداری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قانون کسی ایک فرد کے لئے نہیں بنایا جاتا ،آرڈیننس لاکرحکومت اپنی سہولت کیلئےقانون سازی کررہی ہے، یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں، بعض افراد کو نوازنے کے لئے قانون سازیاں کی جارہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی قانون سازیاں ہوتی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہماری عدالتوں کے فیصلے بطور نزیر بھی پیش نہیں کیئے جاسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورتحال گھمبیر کردی ہے، ظاھر ہے اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائے گی۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago



