چین اور بھارت کی سرحد پر کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک کےفوجی کمانڈروں کےمذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں تعطل کےخاتمے کے لیے اتوار کو چشول کے قریب لائن آف ایکچول کنٹرول پر کور کمانڈر سطح کے 13 ویں دور کے مذاکرات ہوئے۔ تقریباً دو ماہ کے وقفے کے بعد ہونےوالی بات چیت تقریبا ساڑھے آٹھ گھنٹے تک جاری رہی تاہم مذاکرات کا تازہ ترین دوربغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
بھارتی فوج نے تصدیق کی کہ چین کسی معاہدے پر تیار نہیں ہے جبکہ چین کاکہناہےکہ بھارت غیر معقول اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پر اصرار کررہا ہے جس سے مذاکرات میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا کہ چین قومی خودمختاری کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ امیدہےبھارت صورتحال کا غلط اندازہ لگانے سے گریز کرے گا بھارت کو طے شدہ معاہدوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کرنی چاہیے ،
ایل اے سی پر تعطل کےدرمیان چین کی جانب سےبھارتی زخمی فوجیوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔
2020میں وادی گلوان میں چین اور بھارت کےدرمیان جھڑپوں کے دوران پکڑے گئے اور بری طرح زخمی بھارتی فوج کے افسران اور جوانوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر دھڑادھڑشیئر کی جانے والی ان تصاویر میں کئی بھارتی فوجی شدیدزخمی ہیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 15 گھنٹے قبل








