لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس،جس میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نئے گراؤنڈز بنانے پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں باقاعدہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم جبکہ انہوں نے پنجاب میں گیمزاوردیگر کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ہدایت کی ہے۔
باٹا پور کے قریب 600کنال اراضی پر اولمپک ویلج کے قیام کی تجویزوزیراعلیٰ نے اولمپک ویلج کے منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی 360گراؤنڈز گاؤں کی سطح پربنائی جائیں گی،گاؤں کی سطح پر 105 گراؤنڈز مکمل ہوچکی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز بنائے جائیں گےجبکہ لاہور میں ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر بنے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 17تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے،انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس قائم کر کے ٹیلنٹ کو مزید نکھاریں گے،سپورٹس فسیلیٹیزپر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس انفراسٹرکچرکو خوب سے خوب تر بنائیں گے،پنجاب حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے،نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 13 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل






