گریٹر اقبال پارک کیس:عائشہ اکرم اور ریمبو کی گفتگو کی ایک اور مبینہ ٹیپ منظر عام پر آگئی
لاہور: خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم اور ریمبو کی گفتگو کی ایک اور مبینہ ٹیپ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کاگریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم اور ریمبو کی گفتگو کی ایک اور مبینہ ٹیپ منظر عام پر آگئی ہے۔مبینہ آڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
مبینہ آڈیو میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں انہیں یہ کہوں گا کہ موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا، ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔ عائشہ نے ریمبو کو تاکید کی کہ کہنا میڈم نے ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا لیا تھا۔تم کہنا میڈم نے موبائل لیا، ان کو پتا ہو گا ان کا فون تھا ،وہ شوٹ کرتی تھی۔جس پر ریمبو نے کہا کہ او کے میں کہہ دوں گا۔
خاتون ٹک ٹاکر آئشہ اکرم اور ریمبوکی گفتگوکی ایک اور مبینہ ٹیپ منظر عام پر آگئی#ayeshaakramexposed #GNN pic.twitter.com/8Ryp6ndK4f
— GNN (@gnnhdofficial) October 12, 2021
گزشتہ روز بھی عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پرآئی تھی۔آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔
اس پہلے بھی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے چھ ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا تھا ۔
واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے جس پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔
خیال رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 4 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 4 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 4 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 6 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 4 گھنٹے قبل