جی این این سوشل

پاکستان

عالمی وبا : ملک میں مزید 28 اموات رپورٹ ، ایک ہزارسے زائد متاثر 

اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 47 ہزار 934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.11فیصد رہی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی وبا : ملک میں مزید 28 اموات رپورٹ   ، ایک ہزارسے زائد متاثر 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1016 نئے کیسز سامنے  آئے  اور 28 اموات کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد28ہزار201 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 61ہزار685تک پہنچ گئی ہے۔  

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ37ہزار 032ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 808افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 64ہزار142ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 514افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار366ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5666افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار100کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 352مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 361جبکہ اموات کی تعداد935تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار361فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار372ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں  میں  1750فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب  تک11لاکھ 93ہزار175مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا   ۔

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر فرد جرم کیلئے طلب

ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد  اور  صنم جاوید سمیت  دیگر فرد جرم کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد اور صںم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

لاہور : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll