جی این این سوشل

دنیا

افغان صوبے کنٹر میں دھماکہ ، ضلعی پولیس چیف ہلاک

خبرایجنسی کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

کابل : افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکے سے ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد میں ہوا ، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق کنڑ ہسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے ہسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں چار طالبان اراکین اور سات شہری ہیں ۔ 

خبرایجنسی کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔ 

علاقائی

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی طرف سے تیار کردہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو (CMYI) بائیکس پورٹل طلباء کو 20,000 موٹر سائیکلیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل 72,640 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، موصول ہونے والی درخواستوں میں پیٹرول بائیکس کے لیے 57,366 اور الیکٹرک  بائیکس کے لیے 15,274 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 تھی، زیادہ درخواستوں کی وجہ سے اور مزید درخواست دہندگان کو موقع دینے  کے لئے آخری تاریخ 1 مئی 2024 تک بڑھا دی گئی تھی  ۔


حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ میں اپنا حصہ ڈالے گی اور آسان ماہانہ اقساط پر بائیک پیش کرے گی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

نی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری  وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر ہوئی تو بانی پی ٹی آئی بتائیں گے، ہمارے پاس ڈائیلاگ کے لیے کوئی پیغام نہیں آیا، ہمارے سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، ان کو کیسز میں کچھ نہیں مل رہا، یہ ایک اور بوگس کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ہمارے کیسز مزید التواء میں نہ رکھیں، انصاف وقت پر نہ ملنا بھی ناانصافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم چھ ججوں کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ گئے، عمران خان عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گئے۔ چیف جسٹس کی بات" میرے ہوتے مداخلت نہیں ہوئی" کے جواب میں بانی چیئرمین نے کہا کہ جہاں مداخلت ہونی تھی وہاں ہوئی سندھ ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ تمام ہائی کورٹ نے کہا مداخلت ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں نے مانا کہ مداخلت ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 تاریخ کو سپریم کورٹ کے سامنے ہمارا مخصوص نشستوں کا کیس ہے امید کرتے ہیں آئین کے مطابق ہمیں یہ نشستیں ملیں گی ۔ وائٹ پیپر پر خان صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ خان صاحب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ پتہ چلے کس نے یہ دھاندلی کروائی کس طریقے سے ہمیں کروایا گیا

گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب پر سارے کیس سیاسی ہیں ،اب کوشش کررہے ایک اور کیس بنائیں تاکہ عمران خان صاحب کو زیادہ دیر اندر رکھ سکیں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیس پینڈنگ ہیں ان کا جو بھی فیصلہ کرنا کر لیں، ایک کیس میں اتنی تاخیر کی جاتی ہے کہ پراسکیوشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے فیصلے تک نیا کیس بنا لاتے

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے مختلف جنوبی افریقہ کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کافیصلہ کیاہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ اکانومی دستاویزکی تیاری کے بعدوہ عالمی عدالت انصاف میںسرکاری طورپر شمولیت کاحلف نامہ جمع کرائیںگے جس کامقصد اس سیاسی فیصلے پرعملدرآمدکراناہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کاملک ہرصورت میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll