جی این این سوشل

تفریح

حریم فاروق نے منگنی کی خبروں کو جھٹلا دیا

لاہور: اداکارہ حریم فاروق نے منگنی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حریم فاروق نے منگنی کی خبروں کو جھٹلا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق حریم فاروق نے کہا ہے کہ مجھے کالز بھی آتی رہی ہیں کہ آپ آج کل سکرین سے غائب ہو گئ ہیں، کہیں اسکی وجہ یہ تو نہں کہ آپکی شادی یا منگنی ہو گی ہے؟

اداکارہ نے کہا ہے کہ ایسا بلکل نہں ہے، بلکہ چند ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میں مصروف تھی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کیلئے بہت پر جوش ہیں۔ان دنوں وہ کرکٹ کے پروجیکٹ کے اوپر کام کررہی ہیں۔

دنیا

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک ضائع کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نےخوراک کے ضیاع کو ’’عالمی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں 78 افراد بھوک کا شکار جبکہ یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک کو ضائع کر دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران خاندانوں اور کمپنیوں نے دس کھرب ڈالر سےزیادہ مالیت کا کھانا پھینک دیا جب کہ تقریباً 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں ایک ارب ٹن سے زیادہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع کر دیا گیا۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ خوراک کا ضیاع ایک عالمی المیہ ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ خوراک کا یہ ضیاع نہ صرف اخلاقی ناکامی ہے بلکہ ماحولیاتی ناکامی بھی ہے۔ کھانے کا ضیاع ایوی ایشن کے مقابلے میں کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بننے والا پانچ گنا زیادہ مواد پیدا کرتا ہے۔یہ رپورٹ غیر منافع بخش تنظیم ڈبلیوآر اے پی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کے بعد دوبارہ زیر حراست

حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنےکے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کارکنان کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کے بعد دوبارہ زیر حراست

پی ٹی آئی کارکنان ک مشکلات میں کمی نہ آئی، 9 مئی کے مقدمات میں عدالت سے رہائی حاصل کرنے والوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت پانے والے پی ٹی آئی کے 8 کارکنان کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جبکہ  سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو بھی ایم پی او کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو کے خلاف حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست کارکنان میں اسد اللہ،ابرار،رضوان اللہ ،احمد علی،سجاد حیدر، اصف علی، رضوان عظمت اور سہیل طاہر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے ان 8 کارکنوں کو ضمانت ملنے پر جیل رہا کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔

دوسری طرف 9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ہیں۔ پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے  خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کیخلاف خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ 

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان کو نظام عدل میں بہتری لانے کے متعلق تجاویز بھی دیں گے ۔

ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll