انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بھوک کا شکار ممالک کی فہرست میں بھارت پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال کے پیچھے 101 ویں نمبر پر آگیا ۔


سب سے بڑی جمہورت اور معاشی میدان میں بہتر کارکردگی کی دعویدار بھارتی سرکار کا گلوبل ہنگر انڈیکس نے پول کھول دیا۔ دنیا میں بھوک کی صورتحال کے بارے میں "انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ" کی جانب سے جاری 2021 کی رپورٹ میں بھارت میں بھوک کی سطح کو "خطرناک" قرار دیا گیا ہے جس کے بعد بھارت 2020 کی درجہ بندی کی 116 پوزیشن سے 101 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا جی ایچ آئی سکور 2000 میں 38.8 سے کم ہوکر 2012 اور 2021 کے درمیان 28.8 - 27.5 کی حد تک آگیا ۔ 2020 میں بھارت 107 ممالک میں 94 نمبر پر تھا ۔
اس رپورٹ میں پاکستان ،نیپال اور بنگلہ دیش کو گزشتہ سال کی نسبت قدرے بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان 92 ، بنگلہ دیش 76 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاپوا نیو گنی (102) ، افغانستان (103) ، نائیجیریا (103) ، کانگو (105) ، موزمبیق (106) ، سیرالیون (106) ، تیمور لیسٹے (108) ، ہیٹی 109 ، لائبیریا (110) ، مڈغاسکر (111) ، جمہوری جمہوریہ کانگو (112) ، چاڈ (113) ، وسطی افریقی جمہوریہ (114) ، یمن (115) اور صومالیہ (116) پوزیشن پر بدترین رہے ہیں ۔
گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ چین ، کویت اور برازیل سمیت مجموعی طور پر 18 ممالک نے پانچ سے کم اسکور کرکےٹاپ رینک حاصل کیا ہے۔
بھارت میں غربت کی شرح میں بڑا اضافہ ، ہنگر انڈیکس میں بھارت 94ویں نمبر سے 101 پر آگیا#GNN #gnnupdates pic.twitter.com/ygLNF8ms5l
— GNN (@gnnhdofficial) October 15, 2021

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل




