آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آریان کے خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔


ممبئی : شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز بھی ضمانت نہ مل سکی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت میں آریان کی ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا ۔
عدالت کا کہنا تھاکہ آریان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ بیس اکتوبر کو سنایا جائیگا ۔ دوران سماعت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آریان کے خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔
این سی بی نے کہا کہ آریان چند سالوں سے باقاعدہ منشیات لے رہا ہے، ملزم منشیات کی اسمگلنگ سمیت منشیات کی خریداری اور تقسیم میں بھی ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کو آریان خان کے بیرون ملک چند ایسے لوگوں سے رابطے کے بھی شواہد ملے ہیں جو منشیات کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیور نے مزید کہا کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی شواہد ملے ہیں کہ آریان زیادہ تعداد میں ہارڈ ڈرگ کے لیے غیر ملکی شہری کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





