دبئی: ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دیدی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کا اہم اجلاس ہوا ، اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی ہے۔ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث 2020 اور 2021 کا ایشیا کپ ملتوی کر دیا گیا تھا،کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا۔ سربراہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے ملاقات ہوئی تھی، رمیز راجا کی سارو گنگولی سے ملاقات اے سی سی کے اجلاس کے دوران ہوئی، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی، کرکٹ بورڈز کے دو بڑوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ایشین بلاک اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 42 منٹ قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 گھنٹے قبل