دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کین ولیمسن بیٹنگ اور حسن علی بولنگ میں میرے فیورٹ ہیں۔


تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں کین ولیمسن بیٹنگ اور حسن علی بولنگ میں فیورٹ ہیں۔
محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپربیٹر قرار دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں، وہ ہم سب کے لیے انسپائریشن ہیں۔
ان کا کہنا تھا محمد رضوان کے ساتھ کیمسٹری بہت اچھی ہے، ان کے ساتھ بیٹنگ کرنا اچھا لگتا ہے، کوشش ہو گی کہ محمد رضوان کے ساتھ مل کر لمبی اننگز کھیلوں۔
صہیب مقصود کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شعیب ملک کے حوالے سے کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ شعیب ملک تجربہ کار ہیں اور ان کا شمار فٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، شعیب ملک کو پلیئنگ الیون میں کھلانے سے متعلق ہمیں ابھی پلان بنانا ہے۔
قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہوا لیکن کچھ کھلاڑی اچھے ٹچ میں نہیں تھے، کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑیں، شعیب ملک، فخر زمان اور حیدرعلی ٹیم میں آئے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 7 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 7 hours ago






