شہباز شریف کا بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لئے ہمیشہ شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، غیر معمولی صلاحیت اور پیشہ وارانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لئےانعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے۔
قبل ازیں پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے سولہ اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ، مگر پاک بحریہ بے بھارتی عزائم خاک میں ملادیے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پیشہ وارانہ مہارت پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک کر بھارتی عزائم خاک میں ملادیے ہیں ۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل





