جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : نمیبیا نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ : نمیبیا نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،  نیدرلینڈز مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  164 رنز بنا سکی۔

 نیدرلینڈز کی جانب سے  اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نمیبیا نے 165 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے  نے  ناقابل شکست 66 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کپتان اراسمس نے 32 اور اسٹیفن بارڈ نے 19 رنز بنائے ۔

پاکستان

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سمگلنگ، بجلی اورٹیکس چوری اور دوسری خامیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوںنے آج(جمعہ) اسلام آباد میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج سمیت تمام اداروں کو ریونیو، بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقائص کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے نتیجے میں ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران بجلی کے شعبے میں اٹھاون ارب روپے کی وصولی کی گئی جبکہ سمگلنگ میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ  نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کی لازوال قربانیاں کوسراہا ہے ۔

انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر فرنٹیئرکانسٹیبلری کے شہداکو شاندار خراج عقیدت  بھی پیش کیا، بعد میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ  نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll