دوبئی : پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کااعلان کردیا۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔
کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو کھلا ئیں گے، پلیئنگ الیون کافیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔ محمد نواز اور وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے دباؤ نہیں لینا خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ہم یہاں کھیلنے کے عادی ہیں ہمارا فوکس کھیل پر ہے اس پر نہیں ہے کہ ہمیں ٹریولنگ کرنا پڑے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے ، تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے پلان کے مطابق کھیلتا ہوں اور بال پر فوکس کرکے کھیلتا ہوں، ہمارے بولرز اچھے اور تجربہ کار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل



