جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں 4200 کا اضافہ

کراچی : ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں 4200 کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 42 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔  42 سو روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 32 ہزار  روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 1804 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب  ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہوگیا اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ،   ایک دن میں انٹر بینک میں ڈالر  چوراسی پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 174.43 سے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح 175.27روپے پر بند ہوا ہے۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے  راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر راہداری ضمانت کی درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہوں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے

اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے آئینی حدود میں رہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے، پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll