دبئی: پاکستان نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، پاکستان نے 148 رنز کا ٹارگٹ 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، پاکستان کی افغانستان کے خلاف پہلی وکٹ 12 رنز پر گر ی، محمد رضوان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ فخر زمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے، محمد حفیظ 10 رنز بنا سکے، پاکستان کی افغانستان کے خلاف چوتھی وکٹ 122 رنز پر گر ی ، کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔شعیب ملک 19 رنز بنا سکے۔
افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 148 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز سکور کیے، افغان کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کی شاندار بیٹنگ، مشکل وقت میں اکہتر رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ 7 رنز پر گری ، حضرت اللہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد شہزاد 8 رنز، اصغر افغان 10 رنز نجیب اللہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے عماد وسیم 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اورافغانستان اب تک صرف ایک ٹی20 میچ میں آمنے سامنے آئے ہیں۔2013 میں شارجہ میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری۔ پاکستان نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 22 منٹ قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 4 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل