جی این این سوشل

کھیل

ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ نہیں اپنانا چاہیے: ہربھجن سنگھ

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈرہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ شکست پر ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ نہیں اپنانا چاہیے: ہربھجن سنگھ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی میچ ہارنے پر بھارتی شائقین کرکٹ اور بھارتی میڈیا  اپنی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ تنقید سے تنگ آ کر بول پڑےہیں انہوں نے کہا ہے کہ شکست پر سخت رویہ نا انصافی ہے۔ شکست کے بعد سب سے زیادہ تکلیف کھلاڑیوں کو ہی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اپنے اچھے کھیل کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے لیکن  شکست پر ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنا انصاف نہیں ہے۔

 

 

 

 

کھیل

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان  ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جب کہ بیٹے کی پیدائش کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے والے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان پلینگ الیون میں شان مسعود (کپتان) صائم ایوب عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ پلینگ الیون میں اولی پوپ (کپتان) زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک پر تشدد حملوں کے منصوبہ سازوں ٗسہولت کاروں ٗ ترغیب دینے والوں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج(اتوارکو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک پر تشدد مظاہرین کے خلاف دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک سو اکیس افغان باشندوں سمیت آٹھ سو 78 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس شرانگیزی کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ گولیاں آنسوں گیس کے گولے اور سرکاری اور نجی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں۔

تاہم انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے ۔ 

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی ۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll