جی این این سوشل

دنیا

کیپیٹل ہل حملہ کیس: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا

واشنگٹن : فیڈرل جج نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیپیٹل ہل حملہ کیس: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  وفاقی جج نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔فیڈرل جج نے کہا کہ  امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی کو وائٹ ہاوس کے ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔ وائٹ ہاوس کے ٹیلی فون ریکارڈ، مہمانوں کی تفصیلات  اور دیگر دستاویزات کمیٹی سے نہیں چھپائےجاسکتے۔

وائٹ ہاؤس کا ریکارڈ رکھنےوالےنیشنل آرکائیو کو کانگریس کمیٹی کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی  سابق پریس سیکریٹری سمیت 13افراد کو کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا بھی نوٹس جاری کیاگیاہے۔۔

دوسری جانب  برطانوی شہزادہ ہیری کاکہناہےکہ انہوں نے امریکی پارلیمنٹ پر حملےسےقبل ہی ٹوئٹر کے سی ای او کو متنبہ کردیاتھا۔انہوں نے کہا کہ  ای میل  کے زریعےبتایاتھاکہ ٹوئٹرامریکہ میں بغاوت کیلئے استعمال ہورہاہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جب کہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، شیخ وقاص

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، ”فالس فلیگ آپریشن ٹو“ کو ناکام بنانے اور پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی حکومتی کوششوں کو خاک میں ملانے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پختون عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی نہایت شرمناک، اشتعال انگیز، آمرانہ اور وفاقِ پاکستان کیلئے تباہ کن ہے، دوتہائی مینڈیٹ کے حامل وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے بندوق کے زور پر اٹھا کر کروڑوں پختونوں کو شدید اشتعال دلوانا اور جذباتی ردعمل کا ماحول پیدا کرکے آگ اور خون کی ہولی کھیلنا مقصود تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ علی امین کی قیادت میں پرامن احتجاج کیلئے ڈی چوک کی جانب بڑھنے والا عوامی سمندر بدترین ریاستی فسطائیت کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہا، علی امین گنڈا پور کو بندوق کے زور پر پختونخوا ہاؤس سے اغواء کرکے پرامن احتجاج کو 9 مئی کی طرز پر پرتشدد بنانے کی مکروہ سازش کی گئی۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پرامن مظاہرین کی میزبانی کے دوران قرونِ اولیٰ کی یادیں تازہ کرنے پر اسلام آباد کے عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پرامن احتجاج کو افواہ سازی کے ذریعے ختم کروانے یا عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی سرکاری کوششیں بھی اس فالس فلیگ آپریشن ٹو کیطرح ناکام و نامراد رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll