جی این این سوشل

پاکستان

بارہ سے18سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ گئی

دوسری جانب اسد عمر کی سربراہی میں این سی اوسی کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارہ سے18سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

لاہور : بارہ سے 18سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین  کی ایک خوراک لگ گئی۔18 سال سے کم عمرافراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین  لگانے کی  بھی منظوری دے دی گئی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ 12سے 18سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین  کی ایک خوراک لگ چکی ہے ۔

انہوں نےا پنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ  طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں 68 فیصد طالب علموں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لگوانے میں پنجاب کے طالب علم دوسرے نمبر پر ہیں۔  جن کی 62 فیصد تعداد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکی ہے۔

دوسری جانب اسد عمر کی سربراہی میں این سی اوسی کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

ہیلتھ کمیٹی نے 12 سے 18 سال کے افرادکےلیے سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری بھی دے دی ہے۔15نومبر سے 12 سے 18 سال کے افراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم لگائی جا سکے گی۔

اس سے قبل 15 سال سے کم عمر افراد کو صرف فائزر ویکیسن لگوانے کی ہی اجازت دی  گئی تھی۔شرکا نے ملک کی 50 فیصد آبادی کو سنگل ڈوز ویکسین لگ جانے کے اقدام کی تعریف کی۔

شرکا نے این سی او سی کی ماس ویکسی نیشن اور گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی مہم  کو سراہا۔ این سی او سی کی ویکسی نیشن ٹیمز کو ملک بھر میں استعدادبڑھانے کی رفتار  کی بھی تعریف کی گئی۔ 

جرم

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز  کی کامیاب  کارروائی  ،  6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے.

فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت دہشتگردوں کے خلاف اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمداللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں جو مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم  نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہم نے یہاں پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے ۔ 

انہوں نے اسلام آباد میں  پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی امین کا کہنا تھاکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتےہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین کا کہنا تھاکہ ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اس کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد چلے گئے تھے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرکے یہاں پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ 

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا، کے پی ہاؤس میں آج ہونے والے عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں مگر سرکاری ذرائع سے تاحال حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll