جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

ملک میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

gold
gold

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 100 ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 829 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 682 روپے ہے۔


ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 863 ڈالر فی اونس ہے۔

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 لبنان : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لبنان  : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

 لبنان پراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ  حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز  اس اسرائیلی حملےکا نشانہ بننے والے مقام  تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانےکی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ دو روز  سے  بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملےکے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان  اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

کراچی: سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔

گذشتہ رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسپیشل ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تھا۔

اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل تھی جس میں میں 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 1 بزنس کلاس، 1 اے سی پارلر اور 11 اکانومی کلاس شامل تھیں۔

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کا یونیفارم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و شیل کچھ روز وبل ہی بھیج دیے گئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll