جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل، ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔نیوزی لینڈ  بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہوگئی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

NEW ZEALAND
NEW ZEALAND

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے اگلے سال دورے کی یقین دہانی کرائی۔   نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔۔اپنے اس دورے میں کیویز پاکستان کیخلاف  ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تاہم پہلا ون ڈے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سیریز چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔جس کے بعد اسے دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔انگلینڈنے بھی اپنا دورہ منسوخ کیا تھا جس پر اس کے بورڈ کے سربراہ کو عہدے سےبھی فارغ کردیا گیا تھا ۔

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ کا متفقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت ہو چکی ہے،تنازعات باہمی مشاورت سے حل ہونے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت ہو جاتی تو بہتر ہوتا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll