علاقائی
کراچی صدر کے کاروباری مرکز کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ریگل چوک کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ کی ایک دکان میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی مختلف فائر سینٹرز سے 4 گاڑیاں اور فائر فائٹر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے کو خالی کروالیا گیا ہے کوآپریٹو مارکیٹ آنے جانے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
فائبر گیٹ کی ایک گاڑی اور عملہ موقع پر موجود ہے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
کھیل
کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24 شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔
کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کھیل
تیسرا ٹی20: پاکستان کی ایک بار پھر کمزور بلے بازی،پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر
پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے
تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ بھی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور پاکستان کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 118 رنز ہدف ملا۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 18.1 اوور میں 117 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
Pakistan set Australia a target of 118 runs!#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6ggvacVowB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2024
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے تیسرے ٹی20 کے لیے اپنے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا قیادت کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو موقع دیاگیا ہے، وہ قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے اور محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور صفیان مقیم شامل ہیں
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا