جی این این سوشل

تجارت

چین: گھروں کی قیمت میں نمایاں کمی 

بیجنگ : چین کے سرکاری اعدادو شمار کے ملک میں گھروں کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین: گھروں کی قیمت میں نمایاں کمی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک ہونے والی نئی تعمیرات میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

چین میں رئیل اسٹیٹ کی بڑی کمپنی ایورگرینڈ اپنے بھاری قرضوں پر سود کی ادائیگی جاری رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ جس کے سبب حالیہ مہینوں میں پراپرٹی مارکیٹ پر کافی اثرات مرتب ہوئے ہیں  ۔ اکتوبر میں نئے گھروں کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کمی ہوئی جوکہ فروری 2015 کے بعد چین میں آنے والی سب سے بڑی کمی تھی۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ سے ہے اس وقت بڑے پراپرٹی ڈویلپرز بھاری قرضوں کی ادائیگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چین میں رئیل اسٹیٹ کی سب سے بڑی کمپنی ایورگرینڈ پر تقریباً300 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ یہ کمپنی حال ہی میں ڈیفالٹ ہو تے  ہوتے رہ گئی اور اس نے میڈیا فرم ہینگ ٹین نیٹ ورکس میں اپنے5.7 فیصد حصص145 ملین ڈالر میں فروخت کرکے قرض پر سود کی ادائیگی کی ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ ہفتے برطانیہ میں اپنا کار سازی کا کاروبار فروخت کیا تھا تاہم اس کی رقم معلوم نہیں ہوسکی۔

چین میں ریئل اسٹیٹ کی دوسری کمپنیاں بھی قرض کی ادائیگی کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔ ڈویلپر فینٹاسیا نے اکتوبر میں 205.7 ملین ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے اور اس کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گزشتہ ہفتے50 فیصد گر گئی تھی۔

چین نے اپنی پراپرٹی مارکیٹ میں  ہونیوالے اتار چڑھاؤ کے باعث پچھلے سال ڈویلپرز پر قرض لینے پر پابندی لگانے والے اقدامات متعارف کرائے تھے تاہم گزشتہ ہفتے سے  سرکاری میڈیا کی رپورٹس نے اس سیکٹر میں  ممکنہ نرمی کا عندیہ دیا تھا۔ 

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔

 سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

26 ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، سربراہ جےیو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں، آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

بلور ہاؤس پشاور میں سابق سینیٹر الیاس بلور کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی کے معاملات بہت خراب ہیں، حکومت نے سیاست پر توجہ دی،قیام امن پر نہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 15 سال سے ہے جس کی وجہ سے صوبے کی عوام کرب سے گزر رہی ہے۔ دوسری طرف بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے، حکومتی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی، حکومتیں عوام کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی سیاست پر ساری توانائیاں صرف کررہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے لیکن اختلاف کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد ایسے بل لائے جارہے ہیں جو قانون کے ضمرے میں آتے ہیں اور انہیں دھڑا دھڑ منظور کیا جارہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مولانا نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم سے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق شق نمبر 8 نکالنا اور اس کے بعد شق کی بنیاد پر کسی کو بھی گرفتار کرنے سے آج ہر پاکستانی پیدائشی طور پر مشکوک ہوگیا ہے، یہ چیزیں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll