جی این این سوشل

کھیل

شعیب اختر نے فائنل میچ کن بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا

دبئی: 14 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کن بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شعیب اختر نے فائنل میچ کن بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچے جہاں ان کی ملاقات اپنے پرانے دوستوں سے ہوئی، شعیب اختر نے ٹوئٹر پر بی سی سی آئی کے چیئرمین سارو گنگولی اور سابق کپتان اظہر الدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے لکھا کہ پرانے دوست اور گراؤنڈ کے حریف سے ملنا بہت ہی اچھا رہا، فاسٹ بولر نے دونوں کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن بھی کیا۔

 

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان

2 اکتوبر کو تین شہروں ملتان، میانوالی اور فیصل آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرے گی، شیخ وقاص اکرم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ نئی تاریخ کا اعلان راولپنڈی میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور مظاہرے کے بعد کیا گیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو لیاقت باغ میں جمع ہونے سے روکنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں لگادی تھیں جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے نئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے احتجاج میں نکلنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان حکومتی پابندیوں کے باوجود پارٹی کے مقصد کے لیے کھڑے رہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 2 اکتوبر کو تین شہروں ملتان، میانوالی اور فیصل آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت ایک ذمہ داری ہے اور باہر نکلنا آپ کا فرض ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار شیخ وقاص اکرم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی پارٹی کی کوششوں کو روکنے اور اشتعال انگیز دعوے کرنے پر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں کے خلاف میعاد ختم ہونے والے بارود کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کو خاموش کرانے کیلے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز راولپنڈی کے لیاقت باغ میں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیلئے کارکنان کی چھپتے چھپاتے، شیلنگ اور ربر کی گولیوں کا سامنا کرتے لیاقت باغ پہنچنے کی کوشش کی گئی، لیکن پولیس کے سامنے وہ بے بس نظر آئے۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی راولپنڈی پہنچنے میں ناکام نظر آئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے خبروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی خبروں کا دن ‘سچائی کا انتخاب کریں’ کی تھیم سے منایا جارہا ہے، تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔\

میرسرفراز بگٹی، بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،  سوشل میڈیا کے دورمیں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے، مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے، غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں، خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll