جی این این سوشل

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : حکومت نے اہم معاملات پر قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا 60 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق دو بل پیش کیے جائیں گے ۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق ہیں۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرز فہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم شامل ہے۔

کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف نظرثانی بل ایجنڈے کا حصہ ہے، انسداد جنسی زیادتی تحقیقات اور ٹرائل کا بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے جو خصوصی تحقیقاتی ٹیمز اور عدالتوں کی تشکیل سے متعلق ہے۔

حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے قیام، خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کریمنل لاء ترمیمی بل اور بچوں کی جسمانی سزا کے تدارک کا بل بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔

مردم شماری سے متعلق تحفظات پر مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کا ریفرنس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں تمام اراکین کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی زیر صدارت اپوزيشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکنے کا عزم کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گيا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج (بدھ) دوپہر 12 بجے طلب کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے قانون سازی کو روکنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ 

ٹیکنالوجی

غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔

وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل  

پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔

 

ipregistration.pta.gov.pk 

 پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

چاہت فتح علی خان کا  نیا شاہکارمنظر عام پر آ گیا

معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "مینگو لسی" ریلیز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہت فتح علی خان کا  نیا شاہکارمنظر عام پر آ گیا

معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "مینگو لسی" ریلیز کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ گانوں کی وجہ سے جانے جانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گا "مینگو لسی" ریلیز کرد یا ہےجس پرصارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان پرشدید تنقید کی  جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ،کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے اس مزاحیہ گانے کو پسند کر رہے رہیں جبکہ کچھ صارفین اس پر شدید تنقید کر  رہے ہیں اور شاہت فتح علی خان  کو موسیقی سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ "چاہت فتح علی خان  آپ کو خدا  کا واسطہ ہے آپ اس موسیقی سے دور ہو جائے اور اپنی زندگی سے موسیقی کو الگ کر دیں۔"

جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "ایسے گلوکار دنیامیں صدیوں بعد جنم لیتے ہیں" ۔

چاہت فتح علی خان کے اس گانے کویوٹیوب پر اب تک بیس ہزار کے قریب لوگ سن چکے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں بحال کر دیں

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں  بحال کر دیں

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بتایا کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے، بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کی تھی۔

9 نومبر بروز ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll