جی این این سوشل

تفریح

اداکار ایوش شرما کا بڑا انکشاف

ممبئی: ایوش شرما کا بڑا انکشاف ،بھارتی اداکار ایوش شرما نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ فلم انتم میں سلمان خان اداکاری کریں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکار ایوش شرما کا بڑا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار ایوش شرما اداکار سلمان خان کے بہنوئی بھی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں آغاز سے سلمان خان کے اس فلم میں شامل ہونے کے خلاف تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ یہ فلم کریں اور میں نے انہیں ایسا کہا بھی تھا۔

ایوش شرما کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو فلم نہ کروانے کے لئے دیگر گھر والوں کے پاس بھی لے کر گئے تاکہ وہ انہیں مناسکیں کیونکہ اس فلم کی وجہ سے یہ تاثر آنے کا خدشہ تھا کہ سلمان خان اس فلم کے ذریعے میرا کیریئر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر تھا کہ سلمان خان کی وجہ سے کہیں فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کی بحث نہ شروع ہوجائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان پرامید تھے کہ وہ اس فلم کا حصہ بننا چاہتے ہیں، انہوں نے مجھ سے کہا کہ ایوش تمہیں صرف یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ تم فلم میں اپنے کردار کے ساتھ کس طرح انصاف کرو گے اور یہ سب سے اہم ہے اور تمہیں لوگوں کو مطمئن کرنا ہے کہ آخر تم نے کیوں مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔

تجارت

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ74 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 35 ہزار 168 ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

طالب علم کو پاس ہونے کے لیے ہرمضمون میں 33 کے بجائے 40نمبر حاصل کرنا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔

مارکس میں تبدیلی کا یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی (آئی بی بی سی)  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں  ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمیٹی کے  مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات میں 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب جبکہ پاسنگ مارکس 40 کر دیے گئے ہیں تو امتحان میں  35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم

درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں  دوبارہ گنتی کا حکم

پاکستان سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ  کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پراور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں  دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، دونوں فارمز کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضح ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔

جس پر وکیل نے کہا کہ مخالف فریق کی طرف سے صرف 4 فارم 45 کی نقول لگائی گئی ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

جسٹس عقیل عباسی  نے ریمارکس دیتے ہوئے  کہا کہ ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ 

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll