پاکستان میں اقلیتو ں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری
ہم گوردواروں کی حفا ظت اور خوبصورتی پر بہت خوش ہیں .

لاہور :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتو ں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ملک کی پارلیمنٹ وعدلیہ اقلیتو ں کے سا تھ ہے . وزیر اعظم عمران خان قا ئد اعظم کے اصولو ں کے مطابق اقلیتوں کو سہو لتیں دے رہی ہے یہ با تیں انہو ں نے بابا گو رونا نک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہیں , تقریب میں چیرمین متروکہ وقف املاک
بور ڈ , ڈاکٹر عامر احمد , سیکر ٹری بورڈ صا حبزادہ حامد مسعود گوندل , ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد , ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل , ایڈ منسٹر یٹر جا وید بشیر , ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر اعجا ز احمد سمیت مقامی ڈپٹی کمشنر , ڈی پی او اور دیگر ضلعی افسران اور دنیا بھر سے آئے سکھ رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی . بورڈ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا مذید کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سکھ قوم کو بابا گورونا نک کے جنم دن کی مبا رکبا د دیتا ہو ں بابا جی نے امن و دوستی , نیکی , بھلائی اور بھا ئی چا رے کا پیغام دیا ہے تاریخ اسے ہمیشہ یادرکھے گی پاکستان میں اقلیتیں آزاد جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں قید ہیں . اور بھارت میں مسلمانو ں سمیت اقلیتوں پر جو ظلم و ستم ہو ریے ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے .
اب گورونانک کے نام سے قا ئم ہو نے والی یونیورسٹی کا پیغام دوریا ں اور فا صلے ختم کر ے گا وفاقی برائے نارکوٹکس پیر اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ باباگورونانک کے نام سے منسوب یو نیو رسٹی کی تکمیل کا عمل آیندہ تین سالو ں میں مکمل ہو جا ئے گا , بھارت سمیت دینا بھر سے آنے والے مہمانو ں کی سہو لیات بڑھانے کے لئے حکومت اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے . شرومنی گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پا ر ٹی لیڈر سردار رام پال سنگھ نے اعلی انتظامات اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کا تہہ د ل سے شکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم گوردواروں کی حفا ظت اور خوبصورتی پر بہت خوش ہیں .
ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلونند سنگھ , کیانی ہر پیت سنگھ , وجندر سنگھ سمیت دیگر بھارتی سکھ رہنما وں نے کرتارپور راہداری بحال ہونے اور حکومت پاکستا ن کے بہترین اقدامات اور تعاون کی کھلے الفاظ میں تعریف کی سکیورٹی سمیت کیے گئے تمام انتظامات کو خوب الفاظ میں سراہا , صوبا ئی پالیمانی سیکر ٹری برائے اقلیتی امور سردار مہمند پال سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان , وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سکھ قوم کے لئے بہترین اقدامات کیے ہیں جسے ہم ہمیشہ یادرکھے گے اور متروکہ وقف املاک بورڈ بھی ہما رے مذبی مقامات کی دیکھ بھال اور املاک کی حفا ظت کے لئے بہترین اقدامات کر رہا ہے . تقریب سے پاکستان سکھ گو رودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران سردار اندر جیت سنگھ ڈاکٹر ممپال سنگھ , کے علاوہ سردار گوپال سنگھ چاولہ , سابق پردھان سردار بشن سنگھ سمیت دیگر بھارتی اور مقامی سکھ رہنماو ں نے خطاب کیا اور جنم دن کی تقریبا ت کے انتظامات ر اظہار اطمنان کیا .
آ خر میں مہمانو ں میں جنم دن کے موقع پر گورو گھر کے تحائف تقسیم کیے گئے اور پالکی , نگر کیرتن کا جلوس نکالہ گیا , پاکستان زندہ باد سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگا ئے گئے .

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 4 منٹ قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل





