Advertisement

سردیوں میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ جانیے 5 مؤثر طریقے

اس لیے بالوں کے گرنے کی اصل وجہ تلاش کرنے کیلئے ہیئر کنسلٹنٹ کے پاس جائے اور مکمل معلومات حاصل کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 20th 2021, 3:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سردیوں میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ جانیے 5 مؤثر طریقے

موسم سرما جہاں اپنے ساتھ نزلہ زکام جیسی بیماریاں لاتا ہے وہیں سردیوں میں سر کے بالوں کا گرنا بھی ایک اہم مسئلہ تصور کیا جاتا ہے ۔ 

تحقیق کے مطابق روزانہ 50 سے 100 تک بالوں کی لڑیوں کا گرنا قدرتی عمل ہے۔ اس عمل کی وجہ سے نئے بال آتے ہیں اور خام بال گر جاتے ہیں لیکن قدرتی مقدار سے زیادہ بال گرنا پریشانی کا باعث ہے۔

موسم سرما میں جلد خشک ہونے کے ساتھ سر کی جلد یعنی ’اسکیلپ‘ بھی خشک ہو جاتی ہے جس وجہ سے بالوں میں خشکی  پیدا ہو جاتی ہے اور مردوں اور عورتوں دونوں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

 آج ہم آپ  کو5 ایسے مؤثر طریقے بتانے جارہے ہیں جن کو استعمال کرکے آ پ گرتے بالوں کو روک سکتے ہیں۔

تیل سے بالوں کا مساج

سردیوں میں آپ کے بالوں کے لیے سر کا مساج کافی ضروری ہے  یہ آپ  کے سر میں خون کی گردش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جس سے بالوں کو اندر سے مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔

3-2 چائے کے چمچ زیتون کا تیل یا بادام کا تیل گرم کریں اور سر کی جلد پر آہستہ آہستہ مساج کریں تاکہ یہ بالوں کی جڑوں میں گہرائی تک جا سکے۔

 بال گرنے کی اصل وجہ تلاش کریں

ذئنی تناؤ سے لے کر غذائیت کی کمی تک، آپ کی روزمرہ کی سادہ عادتیں سردیوں میں  بالوں کے گرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اس لیے بالوں کے گرنے کی اصل وجہ تلاش کرنے کیلئے ہیئر کنسلٹنٹ کے پاس جائے اور مکمل معلومات حاصل کریں۔

صحت مند چیزیں کھائیں اور زیادہ پانی پیئیں

آپ کی خوراک میں ضروری وٹامنز، اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی  بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ صحت مند چیزیں کھائیں ۔

 وٹامن ای اور بی  اور پروٹین کا استعمال کریں  یہ بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سرد موسم میں ضرورت کے مطابق سبزیاں اور پروٹین کا استعمال کرتے ہیں ،گوشت، دہی، مچھلی کھانے سے بالوں کی نشوونما ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ صحت مند خوراک جتنی ضروری ہے اتنا ہی پانی بھی ہمارے جسم کیلئے نہایت اہم ہے، موسم سرما میں پانی کم پیا جاتا ہے ، بالوں کی گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔

اس لیے سردی کے موسم میں بھی پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد اور بال دونوں ہی اس موسم میں ٹھیک رہیں۔

اپنے بالوں  مطابق ہیئر پروڈکٹس کا استعمال کریں

ہم  بغیر سوچے سمجھے بالوں کے تیل، شیمپو، کنڈیشنر اور دیگر بالوں کی حفاظت کیلئے بہت سی مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

 بالوں کی ضروریات کے مطابق بالوں کے لیے صحیح پروڈکٹ کا انتخاب بالوں کے گرنے کو روکنے کا ایک اہم حصہ ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے بال خشک ہیں، تو ایسی مصنوعات کا انتخاب کریں جو  ڈیپ کنڈیشنگ فراہم کریں۔

گرم شاور لینے سے گریز کریں

سردیوں میں طویل گرم شاور لینے یا گرم پانی میں سر دھونے سے گریز کریں، بہت زیادہ گرم پانی  آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے   شاور کیلئے نیم گرم پانی کا انتخاب کریں۔

نوٹ: یہ تمام معلومات تحقیق سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بھی طبی مسئلے یا انفیکشن کا شکار ہیں تو کسی بھی قسم کے ٹوٹکے کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

Advertisement
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 4 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement