راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈ پر دہشتگردوں کے فورسز کے حملے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک ایران بارڈر پنجگورکےعلاقےمیں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیا، دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ ٹیم کونشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےشدید تبادلےمیں سپاہی جلیل خان شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزملک دشمن عناصرکوشکست دینےکیلئےپرعزم ہے، سیکیورٹی فورسزبلوچستان میں امن استحکام اورترقی کاسفرمتاثرنہیں ہونےدینگی۔
گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی تھی، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی رابطوں کوفروغ دینےکی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن کے فروغ، انسداددہشت گردی کیلئےمل کرکوششیں کرنےپراتفاق کیا تھا۔
ایرانی چیف نے کہا تھا کہ انسداددہشت گردی اور تربیتی امور میں بھی تعاون ناگزیر ہے جب کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان اورایران کاقریبی تعاون خطےمیں امن واستحکام کیلئےاہم ہے۔
ایرانی وفد کو علاقائی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی اور ساتھ ہی ایرانی وفد کو پاک فوج تربیتی امور اور دوست ممالک کیساتھ تعاون پر آگاہ کیاگیا۔

آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- an hour ago

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا
- 6 hours ago

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 4 hours ago

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- 2 hours ago

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 5 hours ago

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 6 hours ago

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 20 hours ago

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 2 hours ago

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- 6 hours ago

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو
- 5 minutes ago

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 3 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
- 6 hours ago













