لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے آج بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں اور دھانی کو ڈیبیو کیپ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے پیش کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہنواز دھانی کو ڈیبیو کیپ ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔
دھانی کو انٹرنیشنل کیپ ملنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے انہیں تالیاں بجا کر مبارکباد پیش کی۔
? @ShahnawazDahani received his T20I debut cap from @SarfarazA_54.#HarHaalMainCricket | #BANvPAK pic.twitter.com/zYNQ6dGCM9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
شاہنواز دھانی کو ٹی ٹوئنٹی کیپ پیش کرتے وقت قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مبارک ہو کہ آج آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، میں نے پہلی مرتبہ آپ کو 2019 میں دیکھا تھا اور آج 2021 ہے، ان دو سالوں میں آپ نے جو محنت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک اور اچھا کھیلیں اور آج کے دن کو خوب انجوائے کریں۔
شاہنواز دھانی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیپ پہنے جانے کے بعد تمام ساتھی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ باؤلر کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 hours ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- an hour ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 33 minutes ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 hours ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 hours ago