اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی نومنتخب پہلی خاتون وزیراعظم نے تقرری کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔


غیر ملکی خبرررساں ادارے کے مطابق بجٹ پاس نہ ہونے اور حکومت سے اتحادی پارٹی کے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نے استعفیٰ دیا۔ میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹی کے ساتھ چھوڑنے پر مخلوط حکومت کواستعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرناچاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ صرف بطور سربراہ سوشل ڈیموکریٹس پر مشتمل اقلیتی حکومت جلد دوبارہ اس عہدے پر منتخب ہونےکی امید ہے۔ پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ وہ اگلے اقدام پر پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سوئیڈش پارلیمنٹ نے میگڈالینا اینڈرسن کو بدھ کے روز وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا تھا کیونکہ سوئیڈن کے قانون کے تحت انہیں صرف اس چیز کی ضرورت تھی کہ ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت ان کے خلاف ووٹ نہ دیں ۔
سوئیڈن کی خواتین کو ووٹ دینے کے100 سال بعد، 54 سالہ سوشل ڈیموکریٹ رہنما کو اس موقعے پر پارلیمنٹ کے کچھ اراکین نے کھڑے ہو کر داد دی تھی۔
میگڈالینا اینڈرسن یونیورسٹی سٹی اپسالا سے فارغ التحصیل ہیں اور ایک جونیئر سوئمنگ چیمپئن رہ چکی ہیں ۔ انھوں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1996 میں اس وقت کے وزیر اعظم گوران پرسن کی سیاسی مشیر کے طور پر کیا ۔ وہ گذشتہ سات سال وزیر خزانہ کے طور پر گزار چکی ہیں ۔
میگڈالینا اینڈرسن کے انتخاب سے پہلے سوئیڈن واحد نارڈک ریاست تھی جہاں کبھی کسی خاتون وزیر اعظم کی تقرری نہیں کی گئی ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- ایک گھنٹہ قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 37 منٹ قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 26 منٹ قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل










.jpg&w=3840&q=75)
