دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی جنوبی کوریا کی ویب سیریز ’اسکویڈ گیم‘ پر شمالی کوریا نے پابندی لگا دی ہے جبکہ اسے اسمگل کر کے لانے والے ایک شخص کو سزائے موت بھی دے دی گئی ۔


نیٹ فلکس پر ’سکویڈ گیم‘ کا ریلیز ہونے والا پہلا سیزن مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے ، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیریز نے جنوبی کوریا کے سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس سیریز اسکویڈ گیم کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے ، یہ شخص مبینہ طور پر پین ڈرائیو کے ذریعے شو کو چین سے جنوبی کوریا لایا تھا، جسے ہائی اسکول کے طلبہ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شو کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے اور ایک طالبِ علم کو عمر قید اور دیگر کو 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طلبہ کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، یوتھ سیکریٹری اور اساتذہ کو بھی سزا دی گئی ہے اور اُنہیں اِن کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے، اس سنسنی خیز ڈراما سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔
فرنٹ میں اس سیریز کا وہ کردار ہے جو ’سکوئڈ گیم‘ کروا رہا ہے اور اس کا بھائی ایک پولیس والا ہے جو اس گروہ کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔سیریز کا مرکزی کردار ’جی ہن‘ پہلے سیزن کے آخر میں امریکا کی فلائٹ چھوڑ کر واپس ’سکوئڈ گیم‘ میں حصہ لینے کی سوچتا ہے اور وہیں اس کی نویں اور آخری قسط کا اختتام ہوجاتا ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 14 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 12 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 10 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 12 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 11 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 10 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 12 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 9 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 9 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 10 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 14 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 13 hours ago