جی این این سوشل

کھیل

پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی

چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ دوھوئیں کے بادل   گراؤنڈ میں داخل ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اورتاحال  آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں اسٹیڈیم تک آنے سے کھیل متاثر نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کھیل کو جاری رکھا  ، 

خیال رہے کہ اس سے قبل آج صبح  بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ۔ 

تجارت

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد: اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 73.9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 82.8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 73.9 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالرتھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

اب باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 212 سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔

 اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید کردیے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی۔ 

 یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll