دنیا بھر میں چائے کی مقبولیت کا مقابلہ کوئی اور مشروب نہیں کرسکتا، آپ چائے پینے کے شوقین ہیں تواس کے وہ فوائد ضرور پسند آئیں گے جو ایک نئی تحقیق میں دریافت ہوئے ہیں۔


معروف شاعر انور مسعود کہتے ہیں کہ
چائے ہی چائے بدن میں ہے لہو کے بدلے
دوڑتا اب ہے رگوں میں یہی تتا پانی
دنیا بھر میں چائے کے رسیا افراد تقریبا ہر ملک میں موجود ہیں جو چائے کو اپنے اپنے انداز کے ساتھ پینا پسند کرتے ہیں ، اگرچہ اکثر ہم اس کے مضر اثر ات کے بارے میں بھی سنتے ہیں تاہم اس کے فوائد کی بھی کمی نہیں ، حال ہی میں چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائے یا کافی پینے کی عادت فالج اور دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرسکتا ہے ۔
50 سے 74 سال کی عمر کے صحت مند افراد پر ہونے والی تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ کافی پینا فالج سے متاثر ہونے کے بعد ڈیمینشیا کے خطرے کو بے حد کم کرتا ہے۔
تیان جن میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یوکے بائیو بینک کے 3 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی ، جن کی خدمات 2006 سے 2010 تک حاصل کی گئی اور 2020 تک ان کی مانیٹرنگ کی گئی ۔ ان رضاکاروں نے کافی اور چائے کے استعمال کو خود رپورٹ کیا اور تحقیق کی مدت کے دوران 5079 افراد ڈیمینشیا اور 10 ہزار 53 کو کم از کم ایک بار فالج کا سامنا ہوا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی یا 3 سے 5 کپ چائے یا 4 سے 6 کپ کافی اور چائے کا امتزاج فالج یا ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ چائے اور 2 سے 3 کپ کافی پینے والے افراد میں فالج کا خطرہ 32 فیصد اور ڈیمینشیا کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔تاہم تحقیق میں اس کی وجوہات پر زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئیں ۔
محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ معتدل مقدار میں کافی اور چائے کا الگ الگ یا اکٹھے استعمال فالج اور ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوس میڈیسین میں شائع ہوئے۔
یوں تو چائے پینے کے لیے کسی وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے تو جان لیں کہ یہ گرم مشروب دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- ایک دن قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- ایک دن قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- ایک دن قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل













