لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ملک کو معاشی کھائی میں دھکیل دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر معاشی پالیسی درست نہ ہونے کا ثبوت ہے ، ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ، جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی ۔
شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وزارت خزانہ مشیر خزانہ کی تردید کرے اور جھوٹے اعداد و شمار دیئے جائیں تو معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
شہباز شریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی تباہی سے ایسا طوفان آئے گا جس میں فیٹف اور دیگر مسائل بھول جائیں گے، محب وطن قوتیں معاشی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں۔
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 9 گھنٹے قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 10 گھنٹے قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 8 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 11 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- ایک دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل










